لاچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ۔ ایس ایچ او سمیت دو اہلکار زخمی

کوہاٹ کے علاقہ لاچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تھانہ لاچی کا ایس ایچ او نذر عباس اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او لاچی بازار کے قریب معمول کی گشت پر تھے کہ اس دوران ان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے لگ ایس ایچ او نذر عباس اور ایک پولیس اہلکار جاسم زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

کے بارے میں Web desk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!