علی وزیر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔ محسن داوڑ

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے راہنما اور رکن صوبائئی اسمبلی علی وزیر کو بھی کورونا وائرس کا مرض لاحق ہو گیا جس کی تصدیق رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی ایم کے ایک اور راہنما محسن داوڑ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کیا ہے

اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کے قریبی ساتھی اور پی ٹی ایم کے راہنما علی وزیر کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

محسن داؤڑ نے کہا ہے کہ علی وزیر اپنی صحت یابی کے لیے ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں اور اب ان کی طبیعت قدربہتر ہے۔

انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے علی وزیر کے لیے صحت یابی کی دعا کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

دوسری جانب ملک میں کورونا سے مزید 31 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 737 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 34325 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 267 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 218 اور پنجاب میں 214 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 27، اسلام آباد 6، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر ممیں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

کے بارے میں Web desk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!