اکشے کمار کا ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ٹویٹر پیغام

بالی ووڈ کے سپر سٹار اکشے کمار نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھر پر مدر ڈے یعنی ماں کا عالمی دن منایا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شریک کی ہے جس میں وہ خود اور ان کی بہن الکا اپنی ماں کے ساتھ موجود ہیں۔

اکشے کمار نے لکھا ہے کہ اس دن اور عمر میں ان کی ماں ہی وہ واحد شخصیت ہیں جن کا ہاتھ ان کے سر پر ہو تو پریشان کن وقت میں انہیں تسلی دے سکتا ہے۔

کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ان کی برکت کے سواہ وہ کچھ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ماؤں کا دن مبارک ہو۔

کے بارے میں Web desk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!