افغانستان: طالبان کا گردیز میں سرکاری مرکز پر حملہ

افغان صوبہ پکتیا کے علاقہ گردیز میں آج صبح طالبان نے ایک سرکاری مرکز پر خود کش حملہ کیا ہے۔

بے باک آواز کو موصول ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افغان طالبان کے خودکش حملہ کا نشانہ بننے والی جگہ سے آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں۔

طالبان ذرائع کے مطابق ابھی جانی و مالی نقصان کا صحیح اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔

واضح رہے کہ امریکہ اور افغان طالبان کے مابین صلح معاہدہ کے بعد اب افغان عوام بین الافغانی مذاکرات کی راہ دیکھ رہے ہیں۔ لیکن اس معاہدہ کے باوجود افغان فورسز اور افغان طالبان کے مابین وقتا فوقتاً جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں

کے بارے میں Web desk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!