کوہاٹ میں بارش۔ موسمی پیشنگوئیاں غلط ثابت

کوہاٹ۔

کوہاٹ اور گردونواح میں موسلا دھار بارش سے ماحول خوشگوار ہوگیا۔

بارش شام کے قریب شروع ہوئی جو تقریباً 30 منٹ تک جاری رہی۔

بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم شہری علاقوں میں نالیوں کا پانی سڑکوں پر آگیا۔

دوسری جانب اچانک بارش نے موسمی حالات بتانے والی اور پیشنگوئی کرنے والی مشہور ایپ / ویب سائٹ کے اندازے بھی غلط ثابت کر دیئے۔

بارش سے متعدد علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی

پیسکو حکام کے مطابق بارش سے بعض مقامات پر عارضی فالٹ پیدا ہونے سے بجلی کی ترسیل منقطع ہو ئی ہے اور بہت جلد تمام علاقوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنا دی جائے گی۔

ٹیگز

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!
Close