عمر اکمل پی سی بی فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے

لاہور

مایہ ناز بلے باز عمر اکمل نے سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مشکوک لوگوں کے ساتھ تعلق رکھنے کے الزام میں پاکستان کرکٹ بورڈ عمر اکمل پر تین سال پابندی کا فیصلہ سنایا تھا۔

17 مارچ کو اینٹی کرپشن یونٹ نے عمر اکمل کے خلاف کارروائی شروع کی اور 9 اپریل کو یہ کیس پاکستان کرکٹ بورڈ نے اٹسد ڈسپلینری پینل (itsdisciplinary penal
کے حوالے کر دیا تھا۔

مذکورہ پینل نے 17 اپریل کو عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ سنایا اور 8 مئی کو تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد انہیں فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے لیے 14 دن کا وقت دیا گیا تھا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر اکمل نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انہوں نے ملک کے مایہ ناز قانون دان بابر اعوان کی خدمات حاصل کی ہیں۔

ٹیگز

حیدر خان

حیدر خان کھیلوں کی خبروں پر نظر رکھتے ہیں اور بے باک آواز کے قارئین تک کھیلوں کی تازہ ترین خبریں پہنچاتے رہتے ہیں

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!
Close