عمران خان کی طرح کپتان بننا چاہتا ہوں۔ بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پاکستان ون ڈے کرکٹ میں دو بہترین کپتان رہے ہیں

عمران خان اور مصباح الحق کا نام لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں کی کپتانی کا طریقہ مختلف تھا اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ وہ عمران خان کی طرح میدان میں اٹیکنگ کپتانی کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میدان میں چاہے جیسی بھی صورت حال ہو کپتان کو اپنے آپ پر اعتماد ہونا چاہیے تا کہ وہ اپنی ٹیم کی قیادت بہترین انداز میں کر سکیں

مستقبل میں ہونے والی سیریز جو کہ انگلینڈ میں کھیلی جائے گی اس کے بارےمیں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بارانہیں کورونا وائرس کی وجہ سے خالی سٹیڈیم کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن ان کے لیے اب یہ کوئی نئی بات نہیں کیونکہ وہ دبئی میں کئی ایسے میچ کھیلے ہیں جہاں تماشائی نا ہونے کے برابر ہوتا تھا۔

تعارف: حیدر خان

حیدر خان کھیلوں کی خبروں پر نظر رکھتے ہیں اور بے باک آواز کے قارئین تک کھیلوں کی تازہ ترین خبریں پہنچاتے رہتے ہیں

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

عمر اکمل پر پابندی

عمر اکمل پی سی بی فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے

لاہور مایہ ناز بلے باز عمر اکمل نے سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کا ...

error: Content is protected !!