کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے شخص کی تدفین کی ویڈیو

کوہاٹ کے علاقہ چمبئی میں کورونا کا مشتبہ مریض چل بسا جسے ریسکیو ٹیموں نے اپنے آبائی قبرستان میں دفنا دیا تاہم جنازے اور تدفین کے عمل میں مقامی لوگوں کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔
ذرائع کے مطابق حافظ مستان گل جوکہ عارضہ قلب میں بھی مبتلا تھے ان میں گذشتہ دنوں کورونا وائرس کی علامات پائی گئی تھیں جس کے بعد انہیں گھر سے ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق ان کے ٹیسٹ لیبارٹری بھیجے گئے تھے جوکہ نتائج آنے سے پہلے ہی اللہ کو پیارے ہوگئے۔

ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مرحوم کو ریسکیو ٹیموں کی نگرانی میں اپنے آبائی علاقے میں دفتا دیا گیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق اب تک کوہاٹ سے 88 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ لیبارٹری بھیجے گئے جن میں سے 38 کے نمونے مثبت آچکے ہیں جبکہ 40 افراد کے ٹیسٹ میں کورونا وائرس نہیں پایا گیا۔
اگر مستان گل سے لیے گئے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آ جاتے ہیں تو یہ کوہاٹ میں دوسرے شخص ہوں گے جن کو کورونا وائرس کے باعث موت لاحق ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 68 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 4600 سے زائد زیر علاج ہیں۔
جبکہ دنیا بھر میں اب تک 16 لاکھ 74 ہزار 800 سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں اب تک 1لاکھ 14 ہزار 474 افراد ہلاک اور 3 لاکھ 71 ہزار 851 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

ٹیگز

ممتاز بنگش

بے باک آواز کے مدیر اعلیٰ ہیں کوہاٹ سمیت قبائلی اضلاع سے متعدد قومی اور بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے ساتھ کام کر چکے ہیں

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close