کوہاٹ۔ کورونا متاثرین کی تعداد ایک درجن سے تجاوز کر گئی

کوہاٹ میں تین مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ضلع میں متاثرہ افراد کی تعداد پندرہ ہوگئی۔

متاثرہ ہونے والے افراد میں اورکزئی کے 74 سالہ اور گڑھی رسالدار کے 63 سالہ شخص کے ساتھ ساتھ ایک 27 سالہ نوجوان بھی شامل ہے جو کہ حال ہی میں ملائشیا سے وطن واپس لوٹے ہیں۔

اس سے پہلے اسی جماعت کے دو افراد میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے جنہیں کے ڈی اے ہسپتال یا ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال انتظامیہ نے ٹیسٹ کے لیے نمونے لینے کے بعد واپس جماعت کے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی تھی۔

سوشل میڈیا پر بھی مذکورہ ہسپتال انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور لوگ الزام لگا رہے ہیں کہ ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کوہاٹ میں کورونا وائرس پھیلانے کا سبب بن رہی ہے۔

اس سے قبل بھی ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی ہیں اور ان خبروں میں دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ کورونا کے مشتبہ مریضوں کو آئسولیشن وارڈ کے باہر گھومنے پھرنے دیا جا رہا ہے۔

ہسپتال ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی نگہداشت کے لیے انہیں کسی قسم کی تربیت نہیں دی گئی اور نہ ہی انہیں مناسب وسائل دیئے گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ اسی ہسپتال کی ایک نرس میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر اس کے نمونے بھی لیبارٹری بھیجے گئے ہیں۔

ٹیگز

ممتاز بنگش

بے باک آواز کے مدیر اعلیٰ ہیں کوہاٹ سمیت قبائلی اضلاع سے متعدد قومی اور بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے ساتھ کام کر چکے ہیں

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close