#covid19 اورکزئی. کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آگیا

اورکزئی۔ ضلع اورکزئی کے ایک رہائشی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

یہ کوہاٹ ڈویژن سے رپورٹ ہونے والا کورونا وائرس کا پہلا مریض ہے

کوہاٹ۔ راشن کی محبت نے کورونا کا خوف بھگا دیا

ڈپٹی کمشنر اورکزئی واصل خٹک نے لوئر اورکزئی علاقہ گڈہ سے تعلق رکھنے والے سید حسن نامی شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق کی ہے ۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق مشتبہ مریض کو 6 دن قبل ڈسٹرکٹ ہسپتال مشتی میلہ ائسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا تھا

جس کے بعد ان کا ٹیسٹ بھیجا گیا تھا جوکہ جمعے کے دن مثبت آیا ہے

مریض عراق سے بذریعہ ہوائی جہاز کراچی اور پھر اسلام آباد آیا تھا دونوں ائیرپورٹ پر ان کی سکریننگ ہو چکی تھی

دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کرونا کیسز کی تعداد 176 ہوگئی ہے

مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران 53 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

جبکہ خیبر پختونخوا میں مشتبہ کیسز کی تعداد 716 ہے

ٹیگز

ممتاز بنگش

بے باک آواز کے مدیر اعلیٰ ہیں کوہاٹ سمیت قبائلی اضلاع سے متعدد قومی اور بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے ساتھ کام کر چکے ہیں

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close