کورونا کے خلاف انتظامات، پنجاب حکومت کا پول کھل گیا

رحیم یارخان میں ایران سے براہ راست صادق آباد اسپتال پہنچنے والے خاندان نے پنجاب حکومت کےانتظامات کا پول کھول دیا۔

تفتان بارڈر سے جمعہ کے روز ایک خاندان انتظامیہ کو چکمہ دے کر بسوں کے ذریعے  تحصیل اسپتال صادق آباد پہنچا، جنہیں دیکھ کر اسپتال میں موجود طبی عملے نے سب کے لیے کھلا خطرہ قرار دیا۔

ڈاکٹر نے اس صورتحال کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جس میں ڈاکٹروں کے پاس حفاطتی لباس نہ ہونے کی شکایت بھی کی گئی ہے۔

تاہم، اس صورتحال پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے وائرل ویڈیو کو گمراہ کُن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کو تمام تر حفاطتی کٹس فراہم کی گئیں ہیں اور مشتبہ مریضوں کے لیے قرنطینہ وارڈ بھی بنا دیا گیا ہے۔

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close