پاکستان میں کرونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 761 تک پہنچ گئی ہے جبکہ چار افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

بی بی سی اردو کے مطابق سندھ اس وقت ملک میں کورونا وائرس سے سب سے متاثرہ صوبہ ہے جبکہ ہلاک ہونے والے افراد میں سے تین کا تعلق خیبر بختونخوا اور ایک کا تعلق کراچی سے ہے۔

ملک کے تین صوبوں سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں صوبائی حکومتوں نے امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لیے فوج طلب کر لی ہے۔

پاکستان کی حکومت نے چار اپریل تک ملک میں بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کر دیا ہے جبکہ 34 ٹرینیں بھی 15 رمضان تک بند کر دی گئی ہیں۔

عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے لیے بالترتیب 35 کروڑ اور 23 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 13 ہزار اموات ہو چکی ہیں۔ سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں جہاں وائرس سے 4825 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.