ضلع اورکزئی ایجنسی میں دھماکہ دس سے زائد افراد جاں بحق درجنوں زخمی

اورکزئی ایجنسی:
خیبر پختونخوا کے علاقہ ضلع اورکزئی ایجنسی میں دھماکے کے نتیجے میں دس سے زائد افراد جاں بحق اور 30 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں مقامی ذرائع کے مطابق دھماکہ کلایا بازار میں ہوا بتایا جاتا ہے کہ جمعہ کے روز کلایا بازار میں میلا لگایا جاتا ہے جس میں مختلف علاقوں سے لوگ مختلف اشیاء کی خرید و فروخت کے لئے آتے ہیں تاہم یہ بھی اطلاعات ہیں ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے متاثرین میں مرغیاں تقسیم کی جا رہی تھیں کہ اس دوران دھماکا ہوا بےباک آواز نے حقائق جاننے اور خبر کی مکمل تصدیق کیلئے سرکاری حکام سے رابطے کی کوشش کی تاہم رابطہ نہ ہو سکا انتظامیہ کے مطابق کوہاٹ کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے تاکہ دھماکے کے زخمیوں کو یہاں لائے جانے کے بعد طبی امداد فوری طور پر فراہم کی جا سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں