اورکزئی دھماکہ، جاں بحق افراد کی تعداد 30 سے زیادہ ہوگئی

ضلع اورکزئی:
علاقہ کلایہ میں بم دھماکہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 30 ہوگئی ہے جبکہ دھماکے کے نتیجے میں 55 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اس حوالے سے ایجنسی سرجن ڈاکٹر نواب علی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے ساتھ بات چیت کے دوران 27 افراد کے جاں بحق ہونے اور 55 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے دوسری جانب کوہاٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فاروق شاہ کے مطابق کلایہ دھماکے کے 29 زخمیوں کو کوہاٹ لایا گیا جبکہ راستے میں جاں بحق ہونے والے ایک زخمی کی لاش بھی ہسپتال پہنچائی گئی زخمیوں کی عیادت کرنے کے لئے کمشنر طاہر زیب ہسپتال پہنچے تاہم انہوں نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرنے سے گریز کیا یاد رہے کہ جمعہ کے دن کلایا میں جمعہ بازار کے دوران زوردار دھماکہ ہوا تھا جس میں 30 افراد جاں بحق اور 50سے زیادہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم ابھی تک دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کا موقف سامنے نہیں آیا نہ ہی کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں