اورکزئی ایجنسی دھماکہ جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی

اورکزئی ایجنسی :
ضلع اورکزئی ایجنسی کے علاقہ کلایہ میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 20 سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 35 سے زائد افراد دھماکے میں زخمی ہوئے ہیں

یہ اطلاعات وہاں کے مقامی لوگوں سے حاصل کی گئی ہیں تاہم ابھی تک سرکاری ذرائع نے ان جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد کی تصدیق نہیں کی ہے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر عباس آفریدی سے رابطہ کرنے کی کوشش بھی کی گئی تاہم ان کا نمبر بھی بند تھا اس حوالے سے کوہاٹ ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے پانچ زخمیوں کو کوہاٹ ہسپتال پہنچایا گیا ہے جب کہ ہسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کی گئی ہے تاکہ یہاں پر لائے جانے والے زخمیوں کو صحیح طریقے سے طبی امداد دی جا سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں