کراچی میں چین کے قونصل خانے پر دہشت گردوں کا حملہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی علاقے کلفٹن میں واقع چینی قونصلیٹ پر حملہ 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ ڈی جی سائوتھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلہ میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا، زخمی اہلکار اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور اسکی طبی امداد جاری ہے۔
دہشت گرد دستی بم پھینگتے ہوئے قونصلیٹ میں داخل ہوئے، فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر کیلئے رکا لیکن کچھ ہی دیر بعد فائرنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ فوری طور پر پاک فوج نے پہنچ کر علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
مراد علی شاہ نے بیان دیا ہے کہ قونصلیٹ جنرل کو کال پر یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پاک فوج نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں