بنوں: اکرم درانی کالج میں حسن قرأت و نعت خوانی کے مقابلے

بنوں:
اکرم خان دُرانی کالج میں حسن قرأت اور نعت خوانی کے مقابلے منعقد کیے گئے تقریب کے مہمان خصوصی ضلعی خطیب مفتی عبدالغنی ایڈوکیٹ تھے اس موقع پر 6 طلباء نے نعت خوانی میں حصہ لیا جس میں احمد نصیر نے پہلی ، محمد نثار نے دوسری جبکہ شہریار نے تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح حسن قرأت کے مقابلوں میں بھی 6 طلباء نے حصہ لیا جس میں کاشف حمید نے پہلی ، صغیرالاسلام نے دوسری جبکہ محمد سعد نے تیسری پوزیشن حاصل کی اس موقع پر پرنسپل رخسار خان نے طلباء کی کارکردگی اور محنت کو سراہا مہمان خصوصی ضلعی خطیب مفتی عبدالغنی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ طلباء اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دینی علوم سے آگاہی بھی حاصل کریں اور نعت خوانی و حسن و قرات میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور قرآن و سنت کے ساتھ اپنا رشتہ مضبوط کریں اس موقع پر نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ پرنسپل رخسار خان نے مہمان خصوصی کو اعزازی شیلڈ پیش کی

اپنا تبصرہ بھیجیں