پشاور: کروڑوں مالیت کی ہیروئن برامد، ملزم فرار

پشاور:
پشاور کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی منشیات علاقہ غیر سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی کسٹم ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر کسٹم انٹلی جنس ڈاکٹر ارسلان سبگتگین کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی کہ پشاور سے ملحقہ قبائلی علاقہ سے براستہ پشاور پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی جس پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کے دوران رشکئی انٹرچینج کے قریب کرولا موٹر کار کو روکنے کا اشارہ کیا جس پر گاڑی میں سوار ملزم نے پہلے کسٹم حکام پر فائرنگ کردی اور پھر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اور قریبی آبادی میں روپوش ہوگیا کسٹم حکام نے تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے23 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی ہیروئن برامد کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا

اپنا تبصرہ بھیجیں