شہریار آفریدی ہنرمندوں بارے سنجیدہ

اسلام آباد۔
چوتھے بین الاقوامی ٹارگٹ اینڈ آؤٹ ڈور شوٹنگ سپورٹس شو کا افتتاح وزیر مملکت برائے داخلہ شہریا رخان آفریدی نے کیا اس موقع پر انہوں نے نمائش میں رکھے گئے اسلحہ اور آؤٹ ڈور شوٹنگ کے سامان کے اسٹالز کا دورہ کیا اس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ آج کے دن ان ہنر مندوں کو سراہا رہی ہے یہ ہنر مند اقوام عالم سے ہر سطح پر مقابلہ کر سکتے ہیں وزیر مملکت
ان کو کبھی بھی حکومت کی سرپرستی حاصل نہیں رہی اس لئے ہمارے ان ہنر مندوں کی کبھی پزیرائی نہیں ہوئی میں جب ڈیفنس پروڈکشن کی کمیٹی کا ممبر تھا میں نے تب بھی درہ آدم خیل کی اسلحہ بنانے والے ہنر مندوں کی آواز اٹھائی آج میں ان سب ہنر مندوں کو سراہتا ہوں وہ لوگ جن کے ہنر کو کبھی سرپرستی نہیں دی گئی عالمی منڈیوں میں ان کو جگہ نہین ملی ہم ان کی آواز بنیں گےاس میں ڈسکہ سیالکوٹ درہ آدم خیل اور پشاور سے ہنر مند آئے ہیں پاکستان کی ریاست تمام ذمہ دار وزارتیں مل کر ہم ان کی پروموشن کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں