کوہاٹ کے شہری علاقے میں پولیس کی بڑی کارروائی

کوہاٹ:
ڈی پی او کی ہدایت پر پولیس نے ایک بڑی کارروائی کی ہے جس میں ریکارڈ یافتہ اشتہاریوں و سہولت کاروں سمیت 70 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ڈی پی او سہیل خالد کے
طابق کارروائی شہری علاقہ جنگل خیل میں کی گئی ہے کارروائی میں اسلحہ ومنشیات کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا ہے پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی میں پولیس و ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے حصہ لیا جبکہ انہیں بم ڈسپوزل سکواڈ( بی ڈی ایس) کھوجی کتوں اور خواتین پولیس کی مدد حاصل رہی پکڑے گئے اسلحہ و منشیات میں تین کلاشنکوف, پانچ بندوق, چاررائفل, چودہ پستول, سینکڑوں کارتوس, چار کلوچرس اور تین بوتل شراب شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں