گیس چوری معاملہ، ایس ایچ او معطل

کوہاٹ۔ڈی آئی جی کوہاٹ محمد اعجاز خان نے گیس چوری میں ملوث فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمہ کے اندراج میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او بانڈہ داؤد شاہ انسپکٹر حبیب خان کو معطل کردیا
کرک کے علاقہ بانڈہ داؤد شاہ میں پلاسٹک آف پیرس فیکٹری کو چوری سے گیس فراہم کی جارہی تھی محکمہ گیس کی شکایت کے بعد چوبیس گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ کرنے کی پاداش میں کارروائی عمل میں لائی گئی ایس ایچ او انسپکٹر حبیب خان کے خلاف محکمانہ کارروائی کابھی حکم دیدیا گیا
انکوائری میں ایس ایچ او کی ملی بھگت کے بارے میں بھی تحقیقات کی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں