میاں نواز شریف نے پیرول پر رہائی سے انکار کردیا، ذرائع

کوہاٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)
سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پیرول پر رہائی پانے سے انکار کردیا تھا جبکہ ان کی بیٹی مریم نواز نے بھی ان کی حمایت کی تھی.
اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کو پے رول پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا اور بعد ازاں یہ رہائی تین دن تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا لیکن ذرائع نے انکشاف کیا کہ میاں نواز شریف نے پے رول پر رہائی سے انکار کر دیا جس کی تائید ان کی صاحبزادی نے بھی کی ہے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پے رول کی درخواست پر میاں نواز شریف نے دستخط بھی نہیں کئے بعد ازاں میاں شہباز شریف نے خود ہی دستخط کئے ہیں یاد رہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز تقریباََ ایک سال تک لندن کے ایک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد کل انتقال کرگئیں تھیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں