کوہاٹ: کوئلے کی کان میں دھماکہ، 9 مزدور جاں بحق

کوہاٹ(سٹاف رپورٹر)
کوہاٹ کے علاقہ درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 9 مزدور جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے تمام لاشوں اور زخمیوں کو نکال لیا گیا ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام مزدوروں کا تعلق ضلع شانگلہ سے بتایا جاتا ہے .
ضلعی انتظامیہ کے مطابق درہ آدم خیل کے علاقہ اخوروال میں کوئلے کی کان بدھ کی صبح اس وقت دھماکے سے بیٹھ گئی جس وقت اس میں گیارہ مزدور کام کار رہے تھے کان بیٹھنے سے تمام مزدور دب گئے جنہیں اپنی مدد آپ کے تحت نکالنے کی کوشش کی گئی تاہم اس دوران 9 مزدور زندگی کی بازی ہار گئے جن میں‌تین بھائی بھی شامل ہیں دبے ہوئے مزدوروں میں سے دو کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا پولیس ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین بھائیوں عمر زادہ،فرمان شاکر، قدیم گل پسران گجران خان سمیت عمر حسین، نزر احمد ولد بخت کامل،ارمان علی ولد بادشاہ خان،خلیل بادشاہ ولد وزیر تاج شامل ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں