کوہاٹ میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کردی گئی

ڈپٹی کمشنر خالد الیاس نے پتنگ بازی پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں،پابندی دو ماہ کے لئے عائد ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ، ڈپٹی کمشنر

گزشتہ روز علاقہ میر احمد خیل میں ایک بچے کا گلہ تیز دھار ڈور سے کٹ کر زخمی ہو گیا تھا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے پتنگ بازی اور اس کے خرید وفروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا، ذرائع، حکمنانے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی

کوہاٹ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر خالد الیاس نے پتنگ بازی پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ان کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامئے کے مطابق پابندی دو ماہ کے لئے عائد ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اعلامئے کے مطابق پتنگ بازی سے متعلقہ سازوسامان کی خرید وفروخت پر بھی پابندی عائد ہوگی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز علاقہ میر احمد خیل میں ایک بچے کا گلہ تیز دھار ڈور سے کٹ کر زخمی ہو گیا تھا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے پتنگ بازی اور اس کے خرید وفروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے زخمی ہونے والے بچے کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر کے حکمنامے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آگئی اور پتنگ بازی کے کاروبار سے منسلک متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے کارروائیوں میں پتنگ اور تیز دھار ڈور بھی برامد کی گئی ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ایسے کھلونوں سے دور رکھیں جوکہ ان کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں