کوہاٹ: پی ٹی آئی کے 14ضلع وتحصیل کونسلراورعہدیدار فارغ

ڈسٹرکٹ کونسلران دلبر خان،ڈاکٹر مطیع اللہ شاہ، ریاض خان، جاسم سادات اور تحصیل کونسلران عمر دراز،غنچہ گل،نذر محمود،طاہر علی، ضمیر گل ،ریحانہ بیگم کی پارٹی رکنیت منسوخ
فارغ ہونے والوں میں شہباز گل شنوار سنیئرنائب صدر ساﺅتھ ریجن،فاروق زمان شنوار سنیئرنائب صدر، اور پیر تنویز شاہ نائب صدر کو پارٹی سے خارج کرنے کا اعلامیہ جاری

کوہاٹ(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک کے ساﺅتھ ریجن صدر علی امین گنڈا پور ان ایکشن کوہاٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے ڈسٹرکٹ کونسلرز،تحصیل کونسلرز ،یوتھ کونسلرز اور پارٹی کے بعض عہدیداروں کو پارٹی رکنیت سے فارغ کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ذرائع کے مطابق عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف پارٹی سیاسی اوصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرکے پاکستان تحریک انصاف کوہاٹ کے ڈسٹرکٹ کونسلران دلبر خان،ڈاکٹر مطیع اللہ شاہ، ریاض خان، جاسم سادات اور تحصیل کونسلران عمر دراز،غنچہ گل،نذر محمود،طاہر علی، ضمیر گل ،ریحانہ بیگم،اور پارٹی کے عہدیداران شہباز گل شنوار سنیئر وائس پریذیڈنٹ ساﺅتھ ریجن،فاروق زمان شنوار سنیئر وائس پریذیڈنٹ، اور پیر تنویز شاہ وائس پریذیڈنٹ کو پارٹی سے خارج ہونے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔پارٹی سے خارج کیے گئے ناظمین اور عہدیداران پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوںنے عام انتخابات میں پارٹی کے نامزد امیدواروں کے بجائے مخالف سیاسی پارٹی کے امیدوارں کو سپورٹ کر چکے ہیں جو کہ پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے سیاسی اصولوں کی خلاف وزری اور پارٹی کیساتھ غداری کے مترادف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں