کراچی: سید عبداللہ شاہ غازی کا سالانہ عرس جمعہ سے شروع ہوگا

کراچی(رپورٹ: آصف خان ) برصغیر کی ممتاز روحانی شخصیت سید عبداللہ شاہ غازی کا 1288واں سالانہ عرس مبارک جمعہ 31اگست سے شروع ہوگا ۔ محکمہ اوقاف سندھ نے عرس کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی ایڈمنسٹریٹر اوقاف کراچی نے مزار کا دورہ کر کے انتظا مات کو جائزہ لیا گورنر سندھ عرس کی تقریبات کا افتتاح کریں گئے تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحل کلفٹن پر واقع سید عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر 1288ویں عرس مبارک کی تیاریاں عروج پر ہیں مزار کی سجاوٹ اور یہاں سیکورٹی کے اقدامات جاری ہیں ایڈمنسٹریٹر اوقاف سندھ جاوید احمد سومرو نے منیجر اوقاف احمد علی انڑ کے ہمراہ مزار کا دورہ کیا اور یہاں جاری انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف کا کہنا تھا کہ عرس کی پہلی تقریب جمعہ اور ہفتہ کے درمیانی شب کو ہوگی جس میں زائرین مزار کو سینکڑوں من عر ق گلاب زعفران کستوری سے مزار کو غسل دیں گئے گورنر سندھ یکم ستمبر کو مزار پر حاضری دے کے عرس کا افتتاح کریں گئے جبکہ وزیر اعلی سندھ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے انہوں نے بتایا کہ عرس کے موقع پر زائرین کو ہر ممکن بہتر سہولیات فراہم کرنا محکمہ اوقاف کی ذمہ داری ہے اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ زائرین کیلئے وسیع دستر خوان کا اہتمام کیا جائے گا جہاں ہمہ وقت محکمہ کے اہکار اور رضار کا ر زائرین کی مہمان نوازی پر مامور ہونگے ایمرجنسی کیلئے ڈاکٹرز ہمہ وقت تعینات کئے گئے ہیں عارضی ڈسپنسری میں ادویات دستیاب اور طبی عملہ بھی تعینات ہو گاانہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پولیس اور پرائیویٹ سیکورٹی اہلکار سیکورٹی پر تعینات ہونگے عرس کے تینوں ایام نعت خوانی اور محافل سماع کا اہتمام کیا گیا ہیے جس میں نامور نعت خوان اور قوال حضرات شرکت کریں گئے انہوں نے کہا کہ امسال لاکھوں زائرین کی حاضری متوقع ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں