کوہاٹ میں المناک ٹریفک حادثہ، 21 جاں بحق، 32 افراد زخمی

کوہاٹ(بے باک آواز رپورٹ) کوہاٹ میں انڈس ہائیوے پر سماری موڑ کے قریب المناک ٹریفک حادثے میں 21 افراد جاں بحق اور کم ازکم 31 افراد زخمی ہوگئے جاں بحق ہونے والوں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے.
پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ ہفتے کے روز سہ پہر 4 بجے کے قریب اس وقت رونما ہوا جب سوات بونیر سے کراچی جانے والی مسافر بس سامنے سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکرانے کے بعد روڈ سے نیچے جا گری جس میں ڈی آئی جی کوہاٹ اعجاز خان کے مطابق21 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں‌دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے.
traffic accident kohat
پولیس کے مطابق حادثے میں 31 افراد زخمی ہوئے جن میں‌خواتین اور بچے بھی شامل ہیں زخمیوں کو اپنی مدد آپ اور ریسکیوٹیموں کی مدد سے بس سے نکالا گیا اور ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ اس وقت انڈس ہائی وے سے گزرنے والی پاک فوج کی کانوائے میں شامل جوانوں بھی ریسکیو کارروانیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کرین کے ذریعے بس میں پھنسے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے میں مدد کی.
ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں چار افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں