کوہاٹ: این اے 32 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی جاری

کوہاٹ(سٹاف رپورٹر) کوہاٹ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 32 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل جاری ہے متحدہ مجلس عمل اور پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں‌کی جانب سے دی گئی درخواستوں‌ ریٹرننگ آفیسر نے 6 پولنگ سٹیشنوں پر ووٹوں‌ کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے.
ذرائع کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے گوہر سیف اللہ خان بنگش اور پاکستان مسلم لیگ ن کے عباس خان آفریدی نے الیکشن کے نتائج پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کو 5،5 پولنگ سٹیشنوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی تاہم متعلقہ افسر نے تین تین پولنگ سٹیشنوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا جو کہ آخری اطلاعات موصول ہونے تک جاری ہے. یاد رہے کہ غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کے شہریار آفریدی دوسری بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں‌اور اب توقع کی جارہی ہے کہ انہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد ایک اہم وزارت دی جائے گی.
اس حوالے سے مکمل تفصیلات کل کے روزنامہ بے باک آواز میں پڑھنا نہ بھولئے

اپنا تبصرہ بھیجیں