امجد آفریدی کی ہیٹ ٹرک، سرکاری نتیجہ جاری

کوہاٹ : ریٹرننگ افسر عمر فاروق نے حلقہ پی کے 80 کا غیر حتمی نتیجہ جاری کر دیا آزاد امیدوار امجد آفریدی 28711 ووٹوں کیساتھ مسلسل تیسری مرتبہ کامیاب ہوئےپاکستان تحریک انصاف کے امیدوار آفتاب عالم 26163 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر رہےمتحدہ مجلس عمل کے امیدوار شوکت حبیب 12686 ووٹ حاصل کر سکےبابری بانڈہ میں امجد آفریدی کی مبینہ دھاندلی کی کوشش کے بعد پی کے 80 کا نتیجہ روک لیا گیا تھا این اے 32 کا نتیجہ تاحال جاری نہ کیا جا سکا یاد رہے کہ صوبائی حلقہ پی کے 80 میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر آفتاب عالم ایڈووکیٹ اور سابق ایم پی اے امجد آفریدی کے مابین کانٹے دار مقابلہ جوکہ امجد آفریدی نے جیت لیا اور اس ظری ان کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل ہوگئی ہے جس کے خلاف آفتاب عالم اور پی ٹی آئی کارکن سراپا احتجاج ہیں جو کہ دھاندلی کا الزام لگا رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں