کوہاٹ: پی کے 80 کا انتخابی نتیجہ روک دیا گیا

کوہاٹ (سٹاف رپورٹر)پی کے 80 بابری بانڈہ گرلز سکول پولنگ سٹیشن تنازعے کے حوالے سے تھانہ بلی ٹنگ میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
مقدمہ پریزائڈنگ آفیسر راحت زہرہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے پولیس نے ملزمان کی نشاندھی کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ حاصل کر لیا پولیس ذرائع کے مطابق 25 اور 26 جولائی کی درمیانی رات اس وقت مشتعل کارکنوں نے بابری بانڈہ گرلز سکول پولنگ سٹیشن میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور بیلٹ بکس اور دیگر کاغذات پھاڑ دئیے جب ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری تھا جس کے بعد پریزائیڈنگ آفیسرراحت زہرہ کی شکایت پر ریٹرننگ آفیسر نے ڈی پی او کو انکوائری کا حکم دیا تھا دوسری جانب ریٹرننگ افسر نے
متنازعہ پولنگ سٹیشن کے باعث پی کے 80 اور این اے 32 کا نتیجہ تا حکم ثانی روک دیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں