عمران خان اڈیالہ جیل کا دورہ کریں گے…..؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خبریں گردش کر رہی ہیں‌کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان وزارت عظمیٰ حلف اٹھانے کے فوراََ بعد اڈیالہ جیل جائیں گے جہاں پاکستان کے تین بار وزیراعظم رہنے والے میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کرپشن اور آمدنی سے بڑھ کر اثآثے بنانے کے الزام میں جیل میں ہیں. اس خبر کی کسی بھی مستند ذریعے سے تصدیق نہیں‌ہو سکی البتہ سوشل میڈیا پر یہ افواہیں تیزی سے گردش کر رہی ہیں اور یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں‌ کہا گیا ہے کہ عمران خان وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھاتے ہی اڈیالہ جیل جائیں گے جہاں‌ میاں نواز شریف اور مریم نواز قید ہیں اس موقع پر ملک کے نومنتخب وزیر اعظم قیدیوں میں کھانا بھی تقسیم کریں گے.
یاد رہے کہ میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو مبینہ طور پر ناجائز اثاثہ جات کے الزام میں‌جیل میں رکھا گیا ہے اور جن کے خلاف عمران خان نے پانچ سال مہم چلائی جس وہ میاں‌نواز شریف کو کرپشن کے الزام میں نامزد کرکے ان کے احتساب کا مطالبہ کرتے چلے آئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں