دوبارہ گنتی، کون جیتا کون ہارا؟ دلچسپ صورتحال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کے ابتدائی نتائج کے بعد ہارے ہوئے امیدواروں کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواستیں دی گئیں‌جن پر دوبارہ گنتی کے بعد اب تک درج ذیل حلقوں کی دوبارہ گنتی کے بعد کا نیا نتیجہ انتہائی دلچسپ نکلا جس میں‌اکثر ہارے ہوئے امیدوار جیت گئے جن کی تفصیل کچھ یوں ہے
دِیر این اے 5 سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد متحدہ مجلس عمل کے امیدوار صاحبزادہ طارق اللہ جیت گئے، تحریک انصاف کے صاحبزادہ صبغت اللہ ہارےایبٹ آباد NA-15 پر دوبارہ گنتی، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار جاوید مرتضی عباسی کامیاب اور تحریک انصاف کے علی اصغر ہارگئے، کھاریاں NA-71 پر دوبارہ گنتی، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار عابد رضا کامیاب اور پاکستان تحریک انصآف کے الیاس چوہدری ہارے سیالکوٹ NA-73 پر دوبارہ گنتی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ آصف کامیاب اور پی ٹی آئی کے فیصل ڈار ہارے فیصل آباد NA-106 پر دوبارہ گنتی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا ثناء اللہ کامیاب اور پی ٹی آئی کے نثار احمد ہارے ڈیرہ غازی خان NA-190 پر دوبارہ گنتی میں امیدوار پاکستان مسلم لیگ ن کے امجد فاروق کھوسہ کامیاب اور پی ٹی آئی کے سردار عرفان اللہ کھوسہ ہارے کراچی NA-248 پر دوبارہ گنتی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے امیدوار عبدالقادر پٹیل کامیاب اور پی ٹی آئی کے سردار عزیز ہارگئے.
صوبائی نتائج

شانگلہ PK-24 پر دوبارہ گنتی میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار فیصل زیب کامیاب اور تحریک انصاف کے عبدل مولا ہارگئے، صوابی PK-46 پر دوبارہ گنتی میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار شعیب ایاز کامیاب اور پی ٹی آئی کے محمد علی ہارگئے، نٕوشہرہ PK-64 پر دوبارہ گنتی میں امیدار تحریک لبیک پاکستان کے سید حیدر علی شاہ کامیاب اور پی ٹی آئی کے پرویز خٹک ہارے کوہاٹ PK-80 پر دوبارہ گنتی میں آزاد امیدوار امجد خان آفریدی کامیاب اور پی ٹی آئی کے آفتاب عالم آفریدی ہارے کوہاٹ PK-81 سے دوبارہ گنتی پر امیدوار متحدہ مجلس عمل کے امیدوار خانزادہ شاہ داد خان کامیاب ٹھہرے جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی ہارگئے اسی طرح کرک PK-85 پر دوبارہ گنتی کی گئی جس میں ایم ایم اے کے میاں نثار گل کامیاب اور پی ٹی آئی کے فرید طوفان ہارگئے

اپنا تبصرہ بھیجیں