صحافی ذوالفقار شاہ اور جاوید پنجی ایڈووکیٹ کو تحفۃ السادات سے نوازا گیا

کوہاٹ۔کوہاٹ بار میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں کوہاٹ تاریخ پر تحقیق کرنے اور علاقائی مسائل اجاگر کرنے پر صحافی ذوالفقار شاہ اور ڈسٹرکٹ بار کے صدر جاوید پنجی کو انکی بے لوث خدمات کے اعتراف میں تحفہ السادات سے نوازا گیا اس تقریب کا انعقاد حلقہ 82 سے آزاد امیدوار سید ماجد ایڈووکیٹ جو کہ جسٹس لیگ جماعت کے سربراہ بھی ہیں نے آرگنائز کیا تھا جس کا مقصد کوہاٹ کی چیدہ چیدہ شخصیات کو انکی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اعزاز سے نوازنا مقصود ہے۔ اپنے خطاب میں جاوید پنجی ایڈووکیٹ نے کہا کہ بار اور کچہری میں وکلاء و عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے انہوں نے بھر پور کوشش کی ہے اور انکا جذبہ برقرار ہے ۔ اس موقع پر صحافی ذوالفقار شاہ نے کہا کہ کوہاٹ تاریخ پر انکی تیسری کتاب اب مارکیٹ میں آچکی جس پر بیرون ملک انکو دو ایوارڈ اور لاتعداد سرٹیفیکیٹ ملے اور انکی تحقیق کا سلسلہ جاری ہے خوشی ہے کہ معزز بار سے خطاب کا موقع ملا اور ایوارڈ کے قابل سمجھا گیا انہوں نے سید ماجد ایڈووکیٹ کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے پہلی اس قسم کی روایت کی بنیاد رکھی۔ اپنے خطاب میں حلقہ پی کے 82 سے آزاد امیدوار سید ماجد نے کہا کہ کوہاٹ میں مخلص اور لیڈر کی خصوصیات کی حامل شخصیت نہ ہونے کی وجہ سے ضلع ترقی نہیں کر رہا انہوں نے کہا کہ انتخاب ہر شخص کے اپنے ہاتھ میں مگر وہ جب تک ذاتی مفاد کی جگہ اجتماعی مفاد کو نہ دیکھے اچھا لیڈر و امیدوار سامنے نہیں آسکتا انہوں نے کوہاٹ میں انڈسٹری کے زوال کا بھی ذکر کیا تقریب سے بار کے معزز وکلاء نے بھی خطاب کیا اور مختلف ایشوز پر روشنی ڈالی

اپنا تبصرہ بھیجیں