کوہاٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے معائنے کے لیے ٹیمیں تشکیل

کوہاٹ(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس نے ضلع بھر کے دوردراز علاقوںمیںترقیاتی سکیموں کے فزیکل معائنے اور ان پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرنگرانی ٹیمیں تشکیل دی ہیںجو اپنے دوروں کی رپورٹ تیار کرکے متعلقہ حکام کو پیش کرتی ہےں ۔ پیر کے روزایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ سمیع اللہ کی زیر نگرانی قائم کمیٹی’سی’ نے ایس ڈی او محکمہ پبلک ہیلتھ عارف سعید ،مانیٹرنگ کمیٹی کے ارکین اور ٹی ایم اے لاچی کے سٹاف کے ہمراہ لاچی بالا، لاچی اربن، لاچی رولرل ،سورگل،درملک اور مندوری میں جاری مختلف سکیموں کا فزیکل معائنہ کیا اور ان پر جاری کام کا جائزہ لیا۔ایگزیکٹو ایجنسی ٹی ایم لاچی کے مذکورہ علاقوں میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے علاوہ چیف سیکرٹری ریفارمز فنڈز /پروڈکشن بونس2016-17 اور 2017-18 کے تحت بھی ترقیاتی کام جاری ہیں۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرنے متعلقہ حکام پر واضح کیاکہ ترقیاتی سکیموں میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال کی کوئی گنجائش ہے اور نہ غیر ضروری تاخیر کی لہذا ترقیاتی کاموں کے معیار پر سمجھوتہ کرنے والوں کو بلیک لسٹ کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں