عباس آفریدی چھا گئے، سینکڑوں افراد قافلے میں شامل

کوہاٹ کے علاقہ جنگل خیل اور کے ڈی اے کے بعد نورالٰہی کالونی میں عباس آفریدی نے دھماکے دار انٹری کی جہاں ان کے جلسے میں لوگو کا سیلاب امڈ آیااور عباس آفریدی کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا
یہ لوگ کس منہ سے ووٹ مانگنے آئیں گے جو ترقی کی راہ میں ہمیشہ رکاوٹ بنتے رہے، مجھے ان لوگوں پر حیرت ہوتی ہے جو اپنی ترقی کے دشمنوں کے پیچھے بھی زندہ باد کے نعرے لگاتے ہیں، عباس آفریدی

کوہاٹ(سٹاف رپورٹر)سابق وفاقی وزیرعباس آفریدی کی شہری علاقوں میں زبردست انٹری سے مخالفین پریشان ہوگئے مختلف پارٹیوں اور برادری کے لوگ جوق درجوق عباس آفریدی کے قافلے میں شامل ہونے لگے۔اس سلسلے میں کوہاٹ کے علاقہ جنگل خیل اور کے ڈی اے کے بعد نورالٰہی کالونی میں عباس آفریدی نے دھماکے دار انٹری کی جہاں ان کے جلسے میں لوگو کا سیلاب امڈ آیااور عباس آفریدی کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر عباس آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا الیکشن میں آنے کامقصد صرف اور صرف عوام کی بے لوث خدمت کرنا ہے آج تک خالی نعروں اور وعدوں پر عوام کو ورغلایا گیالیکن یہ لوگ منتخب ہونے کے بعد ایسے غائب ہو جاتے ہیں جیسے گدھے کے سر سے سینگھ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی آپ کے پاس یہ لوگ کس منہ سے ووٹ مانگنے آئیں گے جوکہ ہمارے منصوبوں اور ترقی کی راہ میں ہمیشہ رکاوٹ بنتے رہے انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کو گیس دینا چاہی لیکن تبدیلی والوں نے عدالت میں ان منصوبوں کے خلاف حکم امتناعی لیا پھر جب ہم نے بجلی کے منصوبوں پر کروڑوں روپے خرچ کرنا چاہے تو ایک بار پھر یہ لوگ ایک بار پھر رکاوٹ بن گئے اور ان منصوبوں کے خلاف عدالت پہنچ گئے میں حیران ہوں کہ جو لوگ خود بھی عوام کی خدمت نہیں کر سکتے وہ دوسروں کو کیوں کام نہیں کرنے دیتے انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ حیرت مجھے ان لوگوں پر ہوتی ہے جو اپنی ترقی کے دشمنوں کے پیچھے بھی زندہ باد کے نعرے لگاتے ہیں اور انہیں اپنے علاقے سے بھگانے پر مجبور نہیں کرتے۔ اس موقع پر سینکڑوں افراد نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے عباس آفریدی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں