پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے ٹکٹ فائنل

کوہاٹ: پاکستان تحریک انصاف نے طویل کشمکش کے بعد امیدواروں کی نامزدگی کا مرحلہ طے کر لیا.

ایک امیدوار کی تبدیلی کیساتھ ایک قومی اور تین صوبائی حلقوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا پارٹی کی جانب سے دی جانے والی معلومات کے مطابق قومی اسمبلی کا الیکشن شہریار آفریدی لڑیں گے جبکہ پی کے 80 سے اب عظمت علیخان جونئیر کی بجائے پارٹی کے ضلعی صدر آفتاب عالم آفریدی میدان میں اتریں گے، پی کے 81 سے سابق وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی اور پی کے 82 سے سابق ایم پی اے ضیاءاللہ بنگش اس حلقے سے دفاعی چیمپیئن کا کردار ادا کریں گے اور بلے کے نشان سے سابق گورنر سید افتخار حسین شاہ اور سید قلب حسن کا مقابلہ کریں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں