کوہاٹ: ٹکٹ نہ ملنے پر ولید ظفر اے این پی میں شامل؟

کوہاٹ: صوبائی حلقہ پی کے 80 سے نواب خاندان کے چشم و چراغ عظمت علی خان کی عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کی خبروں نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچادی.

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ نہ ملنے کے بعد نوابزادہ عظمت علی خان جونیئر عرف ولید ظفر کے حوالے سے سارا دن سوشل میڈیا پر خبر گردش کرتی رہی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ موصوف کو عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت دی گئی تھی جو کہ انہوں نے قبول بھی کر لی.
عوامی نیشنل پارٹی کے ایک پرانے کارکن اور صوبائی کونسلر نے تو یہاں تک صحافیوں کو پیغامات بھیجے کہ بروز جمعرات نوابزادہ ولید ظفر کی رہائش گاہ پر اس حوالے سے ایک تقریب ہو رہی ہے جس میں شمولیت کے لیے این اے 32 سے اے این پی کے امیدوار ارشد بشیر خٹک شکردرہ سے کوہاٹ پہنچے لیکن عین موقع پر معلوم ہوا کہ اس قسم کی کوئی خبر نہیں.
بے باک آواز کو رابطہ کرنے پر اے این پی کے ضلعی صدر جاویک خٹک نے بتایا کہ نوابزادہ کو عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کی کوئی دعوت نہیں دی گئی اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں