پی ٹی آئی کی جانب سے پولنگ کے اوقات میں توسیع کا مطالبہ

اسلام آباد: تحریک انصاف نے انتخابات میں پولنگ کے اوقات میں توسیع کا مطالبہ کردیا۔
جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں انتخابات کے اوقات کار میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے خط میں تحریر کیا ہے کہ ملک میں گرمی کی شدید لہر پائی جاتی ہے اور انتخابات میں پولنگ کا وقت شام پانچ بجے تک محدود کیا گیا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ دن 12 بجے سے شام 4 بجے شام تک گرمی عروج پر ہوتی ہے اور گرمی کی شدت میں لوگوں کا باہر نکلنا محال ہوتا ہے لہذا اس صورتحال کے پیش نظر پولنگ کا وقت رات 8 بجے تک کردیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں