شہریار آفریدی نالائق ہے، یہ کس نے کہا؟ خبر پڑھیے اور ویڈیو دیکھیے

کوہاٹ میں کشیدہ صورتحال پر بلائی گئی تمام پارٹیوں کی کانفرنس میں ضلع کے ایک معروف وکیل نے اپنے خطاب میں انکشاف کیا ہے کہ شہریار آفریدی ایک نالائق انسان ہیں۔
یہاں کوہاٹ میں فرقہ واریت کا لاوا پک رہا ہے اور وہاں ہمارے قومی اسمبلی کے رکن شہریار آفریدی ڈپٹی سپیکر کو بتا رہے ہیں کہ وہاں کیا ہو رہا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما امان خان بنگش ایڈووکیٹ نے گوہر سیف اللہ خان کے حجرے میں آل پارٹی کانفرنس میں اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت شہریار آفریدی کو یہاں کوہاٹ کے لوگوں کے درمیان ہونا چاہیے تھا۔
لیکن ہماری بدقسمتی ہے کہ وہ اسلام آباد سے نکلنے کی جسارت نہیں کر رہے۔ اگر گوہر سیف اللہ خان اور ان کے ساتھ شہر کے معززین نہ ہوتے تو آج خدا نخواستہ کوہاٹ کے حالات کچھ اور ہوتے۔


انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اس وقت حکومت نالائقوں کے ہاتھوں میں جاچکی ہے انہوں نے علاقہ عمائدین سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ خود کو کمشنر ہاؤس تک محدود نہ کریں بلکہ اپنے ضلعے کے مفادات کے لیے خود بھی فیصلے کریں
آل پارٹیز کانفرنس علاقہ کے موجودہ کشیدہ حالات کے پیش نظر بلائی گئی تھی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ تمام سیاسی پارٹیوں کے مقامی قائدین اور دونوں مسالک کے عمائدین کے ساتھ ساتھ تاجر برادری کے راہ نماء بھی شریک تھے۔

ٹیگز

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!
Close