شاہین آفریدی کے ساتھ بیٹی کا رشتہ۔ شاہد آفریدی بول پڑے

اسلام آباد:

سابق آل راونڈر شاہد خان آفریدی اپنی بیٹی کے فاسٹ باولر شاہین آفریدی کیساتھ منگنی کے حوالے سے بول پڑے ہیں

اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی کے خاندان والے رشتے کے لیے ان کے ساتھ رابطے میں ہیں جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اللہ نے چاہا تو یہ رشتہ بھی جلد ہو جائے گا۔

انہوں نے شاہین آفریدی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ وہ شاہین کے لیے میدان میں اور میدان سے باہر کامیابی چاہتے ہیں

کیا واقعی شاہین آفریدی سپر سٹار شاہد آفریدی کے داماد بننے والے ہیں؟

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں کھیلوں کے نوجوان صحافی احتشام الحق نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ شاہین آفریدی کے رشتے کے معاملات طے پا گئے ہیں اور بہت جلد اس کا باقاعدہ اعلان بھی کیا جائے گا۔

تاہم اس حوالے سے شاہد خان آفریدی نے پہلی بار ٹوئٹ کیا ہے۔

Shahid Afridi Daughter Engagement Latest Urdu News

کے بارے میں Web desk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!