شوہر کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے مبینہ قاتل کیساتھ خاتون کی شادی اور پھر۔۔۔۔۔۔

باجوڑ

قبائلی اضلاع میں مبینہ طور پر پہلی بار ایک خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے جرم کی نوعیت بھی انوکھی ہے۔

باجوڑ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے شوہر کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے قاتل سے شادی کرکے اسے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ شب عنایت قلعہ کے قریب کشمیری بی بی نامی خاتون نے اپنے شوہر گلستان کو گولیاں مار کر قتل کیا تھا جبکہ اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

ملزمہ کشمیری بی بی نے پولیس کو بتایا کہ گلستان نامی شخص نے اس کے سابقہ شوہر شاہ زمین کو زہریلا انجکشن لگا کر قتل کیا تھا جس کے بعد انہوں نے شوہر کا بدلہ لینے کے لئے پہلے مقتول گلستان کے ساتھ دوستی اور بعد میں شادی کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے گلستان کو قتل کرنے کے لئے کرایہ کا گھر لیا تھا اور اپنی حفاظت کے لئے پستول بھی خریدا تھا جس پر انہوں نے اپنے دوسرے شوہر کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

کے بارے میں Web desk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!