پاکستان سے افغانستان اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم نے اعتراف جرم کر لیا

کوہاٹ پولیس نے بڑی تعداد میں خود کار ہتھیار افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے ڈی پی سہیل خالد کے مطابق کاروائی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی سمگلر کو گرفتار کرلیا گیا ہے

انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی میں اسلحے سے بھرا ٹرک کوہاٹ شہر کے قریب روکا گیا جس کے خفیہ خانوں سے تلاشی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برامد کر لیا گیا ہے۔

پکڑے گئے ہتھیاروں میں 5کلاشنکوف، 83پستول، 45100کارتوس,درجنوں چارجرز اور اسلحے کے کل پرزے شامل ہیں

گرفتار کیے جانے والے مبینہ سمگلر فضل رحمان ولد طالب کا تعلق افغانستان سے ہے.

اسلحہ درہ آدم خیل سے کوہاٹ ٹل پارا چنار کے راستے افغانستان سمگل کیا جارہا تھا ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیاملزم کو تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیاگیا ملزم سے اسلحے کی بین الاقوامی سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے بارے میں اہم انکشافات متوقع ہیں

کے بارے میں Web desk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!