مردان میں کورونا وائرس کا خطرناک حملہ، ایک ہی روز میں 8 افراد جاں بحق

مردان: کورونا کی وباء نے مردان میں پنجے گاڑھ لیے ہیں آج مردان میڈیکل کمپلکس ( ایم ایم سی) میں کرونا کا ہلاکت خیز دن ثابت ہوا

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایم ایم سی میں ایک دن میں 8 افراد کورونا کی وجہ سے موت کا شکار ہوگئے۔

ایم ایم سی ترجمان کے مطابق انتقال کرنے والے سب مریضوں کے ٹسٹ پازیٹیو تھے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق مردان ایم ایم سی میں ایک روز میں انتقال کرنے والوں کی اب تک کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم ایم سی میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد165 ہو گئی ہے۔

ان مریضوں میں 53 مشتبہ مریض شامل ہیں جبکہ 21کے ٹسیٹ نیگیٹیو آئے ہیں۔

ایم ایم سی میں زیر علاج  10 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ہسپتال میں کرونا کے لیئے مختص بڈز کی تعداد 208 ہے۔

کے بارے میں Web desk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!